گلدستہٴ خیال

by Other Authors

Page 135 of 173

گلدستہٴ خیال — Page 135

۱۳۶ از قلم عبد الرحمن صاحب وبلوى آرچرڈ مسلمان کیسے ہوئے کہ آج سے اٹھاون سال قبل 9 جنوری ۱۹۴۲ء کو نماز جمعہ سے " سے قبل قادیان دار لامان کی مسجد اقصیٰ میں اعلان کیا گیا کہ جو لوگ فوج میں بھرتی ہونے کے خواہش مند ہوں وہ نماز عصر کے بعد ریلوے اسٹیشن پر پہنچ جائیں میں وقت مقررہ پر وہاں پر پہنچ گیا جہاں اور جوان بھی بھرتی ہونے کیلئے جمع تھے مولوی ظہور الحسن صاحب ہم سب کو لیکر جالندھر پہنچے میں فٹر کے طور پر بھرتی ہونا چاہتا تھا لیکن ریکروٹنگ آفیسر نے مجھے سپاہی کلرک بھرتی کیا اور آئی اے اوسی ٹریننگ سینٹر جبل پور بھیج دیا جہاں سات ہفتے کی فوجی اور دفتری ٹریننگ کے بعد ملیر کینٹ کراچی کی یونٹ آرڈینینس فیلڈ پارک میں تعینات کر دیا گیا فیلڈ پارک کی کمپنی سمندر پار جانے کیلئے تیار تھی اور میں میدان جنگ میں جانے کیلئے مضطرب لیکن وائے حسرت کہ کمپنی تو میدان جنگ کے لئے روانہ ہو گئی لیکن مجھے میری تحریری درخواست کے باوجود ہندوستان میں چھوڑ دیا گیا اور کمپنی کے ایک سیکشن میں مجھے بہ یک وقت حوالدار میجر کوارٹر ماسٹر۔اور کلرک کی خدمات انجام دینی پڑیں اور صحیح معنوں میں میری فوجی اور محکمانہ تربیت اس سیکشن میں ہوئی ستمبر ۱۹۴۷ء اس فیلڈ پارک کمپنی کے دو حصے کر دئے گئے جنہیں سے ایک حصہ برما کی ریاست منی پور کے دارلخلافہ امفال جانے کیلئے نامزد ہوا اور ایک ہندوستان میں چھوڑ دیا گیا جو حصہ امفال جانیوالا تھا مجھے اسکا ہیڈ کلرک بنا دیا گیا۔ہمارا سیکشن کانوائے کی صورت میں دیما پور کے راستے امفال پہنچا۔پندرہ بیس دن کے سفر کے بعد جب ہم امفال پہنچے تو ہمیں ایک گاؤں بری پوک Yeri Pok میں قیام کرنا پڑا جہاں ہم سے پہلے ایک اور ٹینک بریگیڈ مقیم تھا