گلدستہ

by Other Authors

Page 60 of 127

گلدستہ — Page 60

4۔نماز عید عیدیں دو ہوتی ہیں۔ایک عید رمضان کے روزے گزرتے پر یکم شوال کو اور دوسری عید ماہ ذی الحجہ کی دس تاریخ کو ہوتی ہے۔عید کی نماز میں نہ اذان ہوتی ہے نہ اقامت۔ان دونوں نمازوں کے پڑھنے کا وقت سورج بلند ہونے پر شروع ہوتا ہے۔پہلی عید کا نام عید الفطر اور دوسری عید کا نام عید الاضحیہ ہے۔ہر دو نمازوں کی قرائت بالجہر ( بلند آواز سے) ہوتی ہے : طریق نماز عید ہر دو عیدوں کی نمازیں ایک ہی طرح پڑھی جاتی ہیں۔دو رکعت نماز پڑھ کر جمعہ کے خطبہ کی طرح امام خطبہ پڑھے۔خطبہ میں جیسا موقع ہو مسائل بتائے۔پہلی رکعت میں نیت باندھ کر دوسری نمازوں کی طرح پہلے ثناء پڑھو۔اور اس کے بعد ہاتھ کھول کر سات بار تکبیر اللهُ أَكْبَرُ کہو۔دونوں ہاتھ کانوں تک یا کندھوں تک لا لا کر کھلے چھوڑتے جاؤ۔