گلدستہ

by Other Authors

Page 29 of 127

گلدستہ — Page 29

۲۹ اور برائی کے راستے بیان فرما دیئے ہیں۔یہ بھی بیان فرمایا ہے کہ اجر الوہاب اور نعمتیں اس دنیا میں بھی ملیں گی اور آخرت میں بھی۔اسی طرح ناراضگی سزا اور عذاب اس دنیا میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی ملے گا۔اس لئے ہم پر لازم ہے کہ جہاں نعمتوں کا ذکر پڑھیں ، دعا کریں کہ ہمیں بھی یہ نعمتیں حاصل ہوں اور انعام حاصل کرنے والوں کا طریق اپنائیں۔اسی طرح جب سزا پانے والوں کا ذکر ہو تو دعا کریں کہ اللہ نہیں محفوظ رکھے اور وہ باتیں چھوڑتے جائیں۔اس طرح سیدھا راستہ خود بخود نظر آتا جائے گا اُس پر چلتے ہوئے ہم اللہ تعالیٰ تک پہنچ جائیں گے۔بچہ۔میں اچھی طرح سمجھ گیا۔آپ نے ھدی لنمتقین کی تشریح میں بھی یہ سمجھایا تھا۔اب میں آپ سے ایک سوال کرتا ہوں آپ بتائیں کہ قرآن پاک میں وہ کون سی سورہ ہے جو کسی پارے میں شامل نہیں ہے۔ماں۔بڑا مشکل سوال ہے۔کل ۱۱۴ سورتیں ہیں ۸۸ مکی ہیں اور ۲۶ مدنی ہیں۔یہ تیوں پاروں میں ہیں۔آپ سورۃ فاتحہ کے متعلق پوچھ رہے ہیں یہ تیسوں پاروں کی تقسیم شروع ہونے سے پہلے ہے۔بچہ۔ٹھیک ہے ایک اور سوال بتائیے کہ سب سے بڑی سورۃ کون سی ہے ؟ ماں۔رکوع کے لحاظ سے با آیات کے لحاظ سے۔بچہ۔دونوں بتا دیجئے۔ماں۔رکوع کے لحاظ سے سورۃ البقرہ اس میں ہم رکوع ہیں اور آیات کے لحاظ سے سورۃ الشعراء اس میں ۲۸۸ آیات ہیں۔بچہ۔بالکل ٹھیک اب آپ بتائیں قرآن پاک کا وہ کون سا پارہ ہے جس میں سب سے زیادہ یعنی ۳۷ سورتیں ہیں۔