گلدستہ

by Other Authors

Page 16 of 127

گلدستہ — Page 16

(4 ایمان لانے کی عوت دی۔ابو لہب کے کہنے پر سب نے مذاق اُڑایا اور چلے گئے آپ نے پھر دعوت پر بلایا اور کھانے سے پہلے اپنے رشتہ داروں کو بتا یا کہ خدا تعالٰی نے مجھے پوری دنیا کی ہدایت کا کام دیا ہے اس میں میری مدد کرو۔مگر سب چپ رہے صرف تھے علینہ نے اُٹھ کر کہا کہ میں آپ کا ساتھ دوں گا۔باقی مذاق اڑاتے رہے۔بچہ۔پھر آپ نے کام جاری رکھنے کی کیا ترکیب کی ؟ ماں۔آپ نے شہر سے ذرا فاصلے پر کوہ صفا کے قریب ارقم بن ارقم کے گھر کو مرکز بنا لیا جو اسلامی تاریخ میں دار ارقم اور دارالسلام کے نام سے مشہور ہے۔وہاں مسلمان تین سال تک عبادت کرتے رہے اور نئے آنے والوں کی تربیت کرتے رہے۔اس مرکز میں حضرت عبداللہ بن مكتوم حضرت جعفر بن ابی طالب اور حضرت زید بن الخطاب ایمان لائے۔بچہ۔اور حضرت عمر فاروق بھی ہیں اگر مسلمان ہوئے تھے۔جی ! وہ اس مرکز پر اگر ایمان لانے والے آخری شخص تھے۔بچه۔مسلمانوں کی مخالفت کا کیا حال تھا ؟ ماں۔وہ تو اسلام کے پھیلنے کے ساتھ دن بدن بڑھ رہی تھی۔کمزوروں کا حال سب سے خراب تھا۔ابو جہل نے اپنی لونڈی حضرت زنیرہ کو اتنا مارا کہ آنکھیں ضائع ہو گئیں۔حضرت بلال کو ان کا آقا تپتی ریت پر لٹاتا۔سینے پر پتھر رکھ دیا۔ان کی ٹانگ میں رسی باندھ کر آوارہ لڑکوں کے حوالے کر دیتا۔جو انہیں مکہ کی پتھریلی زمین پر گھسیٹتے رہتے اور ان کی کھال اُدھر جاتی ، گوشت اکھڑ جاتا۔حضرت خباب کو ظالم اُن کی بھٹی سے انگارے نکال کر اس پر لٹا دیتے اور سینے پر سوار ہو جاتے تاکہ کروٹ نہ بدل سکیں۔