گلدستہ

by Other Authors

Page 113 of 127

گلدستہ — Page 113

قرآن شریف کی خوبیاں نور فرقاں ہے جو سب نوروں سے اجلی نکلا پاک وہ جس سے یہ انوار کا دریا نکلا حق کی توحید کا مرجھا ہی چلا تھا پودا ناگہاں غیب سے یہ چشمہ اصفی نکلا یا الہی ! تیرا فرقاں ہے کہ اک عالم ہے جو ضروری تھا وہ سب اس میں مہیا نکلا سب جہاں چھان چکے ساری دکانیں لکھیں بے عرفاں کا ہی ایک ہی شیشہ نکلا در ثمین