گل

by Other Authors

Page 55 of 102

گل — Page 55

55 سے برابر ہونے چاہئیں اس طرح سے ساری صف اتنی سیدھی ہو جائے کہ اگر کوئی آگے لائن کھینچے تو بالکل سیدھی لائن بنے۔گئی۔بچہ : خطبہ کے بعد دو فرض پڑھتے ہیں یہ نماز جمعہ ہوتی تو نماز ظہر کہاں ماں : جمعہ کے دن یہی نماز نماز ظہر ہے۔فرضوں کے بعد دو سنتیں ادا کرتے ہیں نفل جتنے مرضی پڑھیں۔بچہ :۔جب بیت سے نکلتے ہیں تو پھر بھی کوئی دعا پڑھتے ہوں گے۔ماں :۔بیت سے باہر آنے کی دعا ہے۔اللهم إنّي أسْتَلْكَ مِنْ فَضْلِكَ وَرَحْمَتِكَ اے اللہ میں آپ کا فضل اور رحمت مانگتا ہوں۔بچہ - جمعہ پڑھنے کے بعد کیا کرتے ہیں۔ماں : جمعہ کا سار دن ہی نیکیاں کرنے کا دن ہے۔سارا دن درود شریف پڑھیں۔جمعہ کے دن ایک وقت ایسا آتا ہے جس میں دعا ضرور قبول ہو جاتی ہے۔یہ وقت عصر سے مغرب تک ہوتا ہے اب پتہ نہیں کون سا وقت ہو اور ہم کیا بول رہے ہوں۔اس لئے ہر وقت اچھی باتیں دعا ئیں اور درود شریف پڑھنا چاہیئے۔کسی بیمار کی تیمارداری کریں، کسی غریب کا کام کردیں۔بچہ :۔جمعہ کے دن کوئی اور برکت بتائیے ماں : جمعہ کی نماز اگر تمام باتوں کا خیال رکھ کر پڑھی جائے تو ایک