گل — Page 53
53 بچہ :۔بیت کے دروازے پر لکھی ہے مجھے یاد بھی ہے۔الَّهُمَّ افْتَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ ماں :۔پوری دعا یوں ہے بِسمِ اللهِ الصَّلوةُ وَالسَّلامُ عَلَى رَسُولِ الله۔الهُمْ غُفِرُ لِى ذُنوبي وَافْتَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ ترجمعہ : میں شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے درود و سلام ہو اللہ کے رسول پر۔اے اللہ تو میرے گناہ بخش دے اور میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔بچہ : بیت میں کس طرح بیٹھتے ہیں؟ ماں : بیت کے کچھ آداب ہوتے ہیں۔اللہ کے بابرکت گھر میں ہمیں ادب سے بیٹھنا چاہئے۔ایک دوسرے کے اوپر سے پھلانگنا۔کسی اور کے گھر میں بھی اچھا نہیں لگتا تو پھر خدا کے گھر کیسے اچھا لگے گا۔جہاں جگہ ملے خاموشی سے بیٹھ جائیں۔فرض نماز سے پہلے چار سنتیں پڑھی جاتی ہیں۔بچہ : اگر خطبہ شروع ہو گیا ہو تو ماں : کوشش تو یہی ہونی چاہئیے کہ ہم بیت میں جلدی سے جلدی پہنچیں اور بیت میں بیٹھ کر درود شریف اور دعائیں پڑھیں۔اطمینان سے سنتیں پڑھیں لیکن اگر کسی وجہ سے دیر ہو جائے تو جلدی سے صرف دو سنتیں پڑھ کر بیٹھ جائیں۔بچہ : کیا بیت میں درود شریف پڑھنے کا زیادہ ثواب ملتا ہے۔