گل — Page 11
11 پیار کرنے والا ہے۔چھوٹے چھوٹے بچوں سے بھی پیار کرتا ہے۔( خطاب حضرت خلیفہ اسیح الرابع ۲۲ ستمبر ۱۳) بچہ :۔ہم بچے خدا تعالی کو کیسے یاد کر سکتے ہیں۔ماں :۔سب سے پہلے تو نماز ہے۔نماز ساری کی ساری دعا ہے اور خُدا کی یاد ہے۔پھر دعائیں ہیں۔آپ دعا پڑھیں۔اور جب بھی کوئی بھی چیز ملے۔خدا تعالی کا شکر ادا کریں۔الحمد للہ کہیں۔اور ہر چیز کو دیکھیں کہ آپ تک کیسے پہنچی۔کس کس طرح اللہ تعالیٰ نے اس کا انتظام کیا اور یہ کہ خُدا تعالٰی کیا کیا کر سکتا ہے، جاننے کی کوشش کریں۔اور یہ کہ جب بھی کوئی کام کریں۔پہلے سوچ لیں کہ اُس سے خُدا تعالیٰ خوش ہوگا یا نہیں۔بچہ : ہمیں کیسے معلوم ہو کہ خدا تعالیٰ کیا کیا کر سکتا ہے ماں : یہ جاننا تو انسان کے بس کی بات نہیں۔آپ ایک سیاہی کی دوات سے کتنا عرصہ لکھتے رہتے ہیں ختم نہیں ہوتی۔اگر پانی کے اس جتنی سیاہی کی دوات ہو تو کتنا لکھا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ کہتا ہے جتنے دریا سمندر ہیں جتنا دنیا میں پانی ہے۔سب سیاہی بن جائے۔اور جتنے پودے پیٹر میں کاٹ کاٹ کر قلمیں بنالیں۔اور اللہ تعالیٰ کی خوبیاں ، جو کام وہ کر سکتا ہے اور اُس کی تعریف لکھیں تو بھی نہیں لکھی جاسکتی بچہ : اللہ تعالی کی خوبیاں بتا ئیں۔ماں :۔اللہ پاک کی خوبیاں صفات کہلاتی ہیں۔اور صفات گنی نہیں جاسکتیں۔اللہ پاک کے نام قرآن شریف میں آئے ہیں۔اُن ناموں کو اسمائے الہی کہتے ہیں۔اسمائے الہی زبانی یاد کرنے سے بڑا ثواب ملتا ہے اللہ تعالی سے جو چیز مانگنی ہو اس کے نام کے ساتھ مانگیں۔جیسے حفاظت کی ضرورت ہو کوئی