گل

by Other Authors

Page 10 of 102

گل — Page 10

10 ماں :۔قرآن میں لکھا ہے کہ جب میرے بندے مجھے پکارتے ہیں تو میں اُن کی پکار سنتا ہوں۔اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالی ہمارے بہت قریب ہے۔ہر جگہ ہے مجھے تو آپ کے پاس آنے میں کچھ وقت لگے گا مگر خدا کو مدد کے لئے پکاریں گے تو خدا تعالیٰ اُسی وقت مدد کرتا ہے۔بچہ : اللہ تعالی سب کی مدد کرتا ہے ماں : اللہ تعالیٰ بہت محبت کرنے والا ہے۔بہت پیار کرنے والا ہے۔وہ دعاؤں کو سنتا ہے۔پکار کو سُنتا ہے اور بڑی اچھی بات یہ ہے کہ وہ کہتا ہے کہ جو میری تلاش میں نکلتا ہے۔اس کو میں اپنی طرف آنے کے راستے خود بتا تا ہوں۔بچہ :۔کیا وہ بچوں کو بھی بتاتا ہے؟ ماں :۔بالکل ہمارا کام ہے کہ ہم دعا کریں۔اور خُدا سے پوچھیں کہ وہ کہاں ہے۔خدا تعالیٰ کہتا ہے۔اے میرے بندو تم بلاؤ تو سہی میں تمہارے پاس ہوں۔اور تمہاری پکار کا جواب دوں گا۔چنانچہ قرآن کریم سے ہمیں پتا لگا ہے کہ خدا بچوں سے بھی پیار کرتا ہے۔اور بوڑھوں سے بھی۔کالوں سے بھی پیار کرتا ہے۔اور گوروں سے بھی۔یہ معلوم کرنے کے لئے کہ اللہ تعالے کہاں ہے اللہ تعالیٰ سے پوچھنے کی عادت ڈالئے۔اگر چھوٹے ہوتے ہوئے بچپن ہی سے کسی چھوٹی بڑی مشکل یا مصیبت کے وقت خدا کو پکاریں۔مثلا کسی کی پنسل بھی گم ہو جائے۔اور وہ پیار سے اور یقین سے دُعا کرے کہ اے میرے خدا مجھے تو کوئی طاقت نہیں۔مجھے تو پنسل کا بھی پتا نہیں کہاں ہے تو میری مدد فرما پھر وہ دیکھے گا کہ اللہ تعالٰی اس کی مدد فرماتا ہے۔وہ حیران ہو جائے گا کہ خدا تعالیٰ کتنا