گل — Page 9
9 توحید بچہ : اللہ تعالی کے متعلق آپ نے بہت سی باتیں بتائی ہیں۔یہ تو پتہ چل گیا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔مگر کیوں پیدا کیا ہے؟ ماں :۔ہے تو سوچنے کی بات۔میں تو نہیں بتا سکتی۔آپ کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا یہ وہی بتا سکتا ہے۔اُسی سے پوچھنا چاہیئے۔بچہ : مگر وہ ہے کہاں ہمیں علم ہو کہ وہ کہاں ہے۔جب ہی تو اُس سے پوچھ سکتے ہیں۔وغیرہ۔ماں :۔باقی چیزوں کا علم کیسے ہوتا ہے؟ بچہ : کچھ تو ہمیں نظر آجاتی ہیں۔مثلاً پھول ، میز، کتاب، پھل ماں :۔اور کچھ ہمیں نظر نہیں آتیں۔مثلاً ہوا ، خوشبو، روشنی وغیرہ۔بچہ :۔مگر اللہ تعالیٰ ہے کہاں؟ ماں :۔جب میں کچن میں کام کر رہی ہوتی ہوں۔آپ اپنے کمرے سے مجھے بلاتے ہیں میں کہتی ہوں جی بیٹا۔تو آپ کو پتا لگ جاتا ہے کہ امی کچن میں ہے۔آپ کو اس لئے پکارنا پڑتا ہے کہ میں آپ سے کچھ فاصلے پر ہوتی ہوں۔مگر خُدا تعالیٰ کو تو ہم دل میں بھی پکار سکتے ہیں۔کیونکہ وہ ہر جگہ ہے۔اور ہمارے دل کی بات بھی سُنتا ہے بچہ : تو کیا اگر میں اللہ تعالیٰ کو پکاروں گا۔تو اللہ تعالیٰ میری آواز سنے گا