گل — Page 87
87 کرے گا۔جس کا نام کدعہ ہوگا“۔اے کدعہ قادیان سے کتنا ملتا جلتا ہے۔شہروں کے ناموں میں زیادہ استعمال سے تھوڑا بہت فرق ہو جاتا ہے۔جیسے کراچی کا پرانہ نام کلاچی تھا پھر کرانچی ہوا اب کراچی ہے۔بچہ :۔نام بھی بتایا تھا؟ ماں :۔جس حدیث میں ملک ہند کا ذکر ہے۔اُسی میں نام بھی بتایا ہے ایک گروہ مہدی کے ساتھ جہاد کرے گا جس کا نام احمد ہوگا۔بچہ : صرف فوٹو کی کسر رہ گئی۔(جامع الصغیر ۱ ۳۵ مصری، کنزل الاعمال ۷ ۲۰۲) ماں : فوٹو بھی کھینچی تھی مگر لفظوں میں ، درمیانے قد کے ہوں گے سُرخ و سفید رنگ کے ہوں گے۔بال سیدھے ہوں گے۔مہدی بہت خوبصورت ہوں گے۔بچہ :۔اُن کا پیشہ بھی بتایا تھا۔(سنن ابوداؤ د کتاب المهدی) ماں : جی ہاں اُن کا پیشہ زمینداری بنایا تھا۔حضرت مسیح موعود پنجاب کے زمیندار رئیس گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔( سنن ابوداؤ د کتاب المهدی) بچہ : اس قدر واضع نشانیوں پر تو سب مان گئے ہوں گے۔ماں : سب تو نہیں نیک طبیعت کے لوگوں نے مان لیا۔بہت اطاعت کی کیونکہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا۔جواهر الاسرار قلمی ۶ ۵ مصنفہ حضرت شیخ علی حمزہ علی الملک الطوی ارشادات فرید کی جلد ۳ ۷۰ مطبوعہ مفید عام پر میں آگر د ۱۳۳۰ هجری