گل

by Other Authors

Page 85 of 102

گل — Page 85

85 لوگ دعائیں کیا کرتے تھے کہ اے خدا مسلمانوں کی حالت بہت خراب ہو گئی ہے اب مہدی بھیج دے۔بچہ :۔کوئی اور نشانی بتائی تھی؟ " ماں :۔بچے نشانیاں تو اتنی ہیں کہ کتابیں بھر جائیں مگر آپ کو ایک ایسی نشانی بتاؤں گی جو حیرت انگیز ہے۔آنحضور کے الفاظ سنیئے :” ہمارے مہدی کی دو نشانیاں ہیں یہ ایسی نشانیاں ہیں کہ جب سے زمین و آسمان پیدا ہوئے کسی کے لئے یہ نشانی ظاہر نہیں ہوئی اور وہ نشانیاں یہ ہیں کہ مہدی کے زمانے میں رمضان کے مہینے میں چاند کو ( اس کے گرہن لگنے والی راتوں میں سے ) پہلی رات میں اور سورج کو (اس کے گرہن لگنے والے دنوں میں سے ) درمیانی دن گرہن لگے گا۔سنن دار قطنی باب صفۃ صلوة الكسوف والخسوف وعينتهما 188 مطبع النصاری دہلی ۱۳۱۰ھ بچہ :۔پھر یہ گرہن لگے تھے؟ (دار قطنی ، بحار الانوار ) ماں : بالکل لگے تھے۔خدا تعالی کی باتیں تو بالکل سچی ہوتی ہیں۔۱۸۹۴ء میں جب ہمارے امام ، مہدی ہونے کا دعوی کر چکے تھے۔رمضان کے مہینے میں انہیں تاریخوں میں گرہن لگے۔سول اینڈ ملٹری گزٹ ۶ دسمبر ۱۸۹۶ء) بچہ : یہ تو ہماری طرف والی دنیا نے دیکھے ہوں گے۔مغرب کی طرف اتے۔مغرب کی ط والی دنیا کو کیسے پتہ چلے گا کہ نشانی پوری ہوگئی۔ماں -: خدا تعالیٰ کے کام نامکمل نہیں ہوتے۔اے ہی سال ۱۸۹۵ء خداتعالی کے ہوتے۔دوسری طرف والی دنیا میں بھی گرہن لگے۔بچہ :۔کچھ جگہ وغیرہ کا بھی بتایا تھا امام مہدی کہاں پیدا ہوں گے؟ ماں :۔آنحضور نے فرمایا تھا امام مہدی دمشق سے مشرق کی طرف پیدا