گل — Page 75
75 بیماری کا علاج کیسے ہوتا ہے؟۔ماں : جسمانی بیماری کم ہو تو چھوٹے موٹے ڈاکٹر سے علاج کروا لیتے ہیں۔اگر بیماری زیادہ ہو تو اسپیشلسٹ کے پاس جاتے ہیں۔اسی طرح چھوٹی روحانی بیماری کے لئے مجدد آتے رہے مگر روحانی بیماریاں بہت بڑھ گئیں تو مسجد داعظم مہدی تشریف لائے۔بچہ :۔آپ باتوں میں اتنی دور نکل گئیں۔وہ بات بتائی ہی نہیں۔بھی نہیں باتوں میں اتنی ہی کہ ہم احمدی کیوں کہلاتے ہیں۔ماں : ہم احمدی اس لئے کہلاتے ہیں کہ ہم نے مجدد اعظم مہدی ء وقت حضرت مرزا غلام احمد کو سچا مان لیا ہے جو حضرت مرزا غلام احمد کو چودہویں صدی کا مجدد مہدی اور خدا کی طرف سے علم پا کر کچی باتیں بتانے والا مان لے وہ احمدی کہلاتا ہے۔بچہ :۔خدا کا شکر ہے کہ ہم نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے مسجد پر اعظم کو مان لیا ہے۔ماں : الحمد للہ۔خدا نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں ماننے کی توفیق دی۔ہم سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اور خدا تعالیٰ بہت خوش ہوں گے۔انشاء اللہ۔ہم دعا کرتے ہیں کہ ساری دنیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی باتیں ماننے لگ جائے۔اور یہ جان لے کہ اس زمانہ میں جس مہدی کے آنے کی خبریں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بار باردی تھیں۔یہی کام آپ کو بڑے ہو کر کرنا ہے کہ سب کو بتا ئیں کہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سب باتیں مانیں۔آپ تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے فوج کے سپاہی ہیں۔خدا آپ کو سلامت رکھے۔آمین