گل — Page 64
64 ایک صحابی نے آنحضور سے پوچھا حضور آپ کو سب سے زیادہ کون پیارا لگتا ہے۔تو آپ نے جواب دیا عائشہ، پھر پوچھا کہ ان کے بعد تو آپ نے فرمایا۔اُس کا باپ۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم اکثر حضرت ابوبکر" کا پیار سے ذکر فرمایا کرتے۔فرماتے میرا پہلا دوست تو خدا ہے۔خدا کے بعد ابو بکر آنحضور کی وفات کے بعد مسلمانوں کے دل غم سے بھر گئے تھے وہ سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ ماں سے زیادہ پیار کرنے والا اور باپ کی طرح حفاظت کرنے والا۔خدا کے پیغام سنانے والا ہم سب سے جدا ہو کر خدا کے پاس جا سکتا ہے۔حضرت عمر تو غصے میں بھر گئے۔اور کہنے لگے جو کہے گا۔کہ آنحضور فوت ہو گئے ہیں میں اسے قتل کر دوں گا۔حضرت ابو بکر کو علم ہوا۔تو آپ نے اونچی جگہ کھڑے ہو کر چھوٹی سی تقریر کی۔آپنے فرمایا۔قرآن شریف میں آتا ہے۔کہ محمد اللہ کے رسول ہیں اور اللہ کے رسول آپ سے پہلے بھی فوت ہو چکے ہیں۔( زندہ صرف خدا ر ہے گا ) آپ نے ایسے انداز سے سمجھایا کہ سب مان گئے ، پھر سب نے حضرت ابو بکر کو خلیفہ چن لیا۔حضرت ابوبکر خلفائے راشدین میں سے پہلے خلیفہ تھے مسلمانوں کے دل دُکھے ہوئے تھے آپکے خلیفہ بنے سے سب کو اطمینان ہو گیا۔جن لوگوں نے آنحضور کے بعد حکم ماننے سے انکار کر دیا۔ان کو سمجھایا۔آپ دو سال تین ماہ اور دس دن خلیفہ رہنے کے بعد فوت ہوئے۔خدا تعالٰی آپ پر بہت برکتیں نازل کرے۔میں نے بتایا تھا کہ حضرت ابو بکر صدیق غریبوں سے بہت پیار کرتے تھے۔آپ بڑے ہو کر بہت سے واقعات پڑھیں گے۔مگر ایک چھوٹا سا واقعہ سنو