گل

by Other Authors

Page 54 of 102

گل — Page 54

54 ماں : جمعہ کے دن درود شریف فرشتے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔اس لئے جمعے کے دن تو صبح سے شام تک درود شریف پڑھا جائے۔جمعہ کے دن تو ہر بات کا ثواب زیادہ ملتا ہے۔بیت کی طرف جتنے قدم آپ اُٹھا ئیں گے ہر قدم پر ثواب ملے گا۔بچہ :۔خطبے کے دوران بھی کوئی دعا پڑھنی ہے ماں : خطبہ ایک طرح سے نماز ہی ہے۔جو چیز نماز میں منع ہیں۔وہ خطبے میں بھی منع ہیں۔بلا ضرورت حرکت بھی نہ کریں۔کوئی بول رہا ہو تو صرف انی سے اشارہ کر کے چپ کرائیں۔شی شی کر کے بھی چپ نہ کرائیں۔اگر دری یا صف پر کوئی تنکا یا دھاگا پڑا ہو تو اُس سے نہ کھیلیں۔قبلہ کی طرف منہ کر کے بیٹھیں اور اتنی خاموشی سے کہ اگر آپ کے اوپر کوئی پرندہ بیٹھ جائے تو وہ اُڑ نہ جائے۔منہ ہی منہ میں کوئی دعا پڑھنا بھی منع ہے۔صرف ادب سے بیٹھ کر امام صاحب کا خطبہ غور سے سنیں۔بچہ : جب عربی خطبہ ہو پھر بھی خاموش رہیں۔ماں : بالکل عربی خطبہ کے دوران بھی خاموش بیٹھے رہیں۔جب خطبہ ختم ہو امام صاحب کھڑے ہوں تو سب کھڑے ہو کر فورا صفیں درست کر لیں۔کندھے سے کندھا سیدھا ملا ئیں۔اور پاؤں کسی سے آگے نہ بڑھے ہوں تو فورا صفیں درست ہو جاتی ہیں۔درمیان میں جگہ خالی نہ ہو۔جب التحیات کے لئے بیٹھیں تو گٹھنے دوسروں سے آگے نہ بڑھیں۔اپنے سے دائیں ہاتھ والے نمازی