گل

by Other Authors

Page 47 of 102

گل — Page 47

47 چاہئے۔کیونکہ ہمیں بڑے بادشاہ کے سامنے جانا ہے۔اگر آپ اپنے پرنسپل کے آفس جائیں تو کن باتوں کا خیال رکھتے ہیں۔بچہ :۔یونیفارم صحیح ہو ، صاف ہو، استری کیا ہوا ہو، جو تے صاف ہوں۔ادب سے کھڑے ہوتے ہیں۔سوچ کر آرام سے بات کرتے ہیں۔بہت ڈر لگتا ہے کہ کوئی غلطی نہ ہو جائے۔ماں : نماز میں تو ہم بہت بڑے سب سے بڑے اللہ تعالیٰ کے سامنے جاتے ہیں۔اس سے بھی زیادہ خیال رکھنا چاہیئے۔پرنسپل کے آفس میں جانے کے لئے اجازت لیتے ہیں۔خدا کے سامنے جانے کے لئے نیت کرتے ہیں۔بچہ :۔نیت کیا ہوتی ہے۔ماں : نیت کا مطلب ہوتا ہے ارادہ کرنا۔جب ہم نماز کی نیت کہتے ہیں تو ہمارا مطلب ہوتا ہے سب کام چھوڑ کر ساری توجہ نماز کی طرف کرتے ہیں۔آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے وضو کر کے جائے نماز بچھا کر سیدھے کھڑے ہو کر جن عربی الفاظ میں نماز کی نیت کرتے تھے وہ میں آپ کو سکھاتی ہوں۔إنِّي وَجَّهُتُ وَجْهِيَ لِلَّذِي فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِيفَاوَ مَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِ كِيْنَO