گل

by Other Authors

Page 95 of 102

گل — Page 95

95 نہیں محروم اُس درگاہ سے کوئی انتخاب کلام از حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب) ہمارا فرض ہے کرنا دُعا کا پھر آگے چاہے وہ مانے نہ مانے اگر مانے کرم اس کا ہے ورنہ وہ جانے اور اس کا کام جانے خدائے غیب داں اور جانتا ہے کہ کیا ہیں نعمتیں اور تازیانے دعا ئیں کو سبھی ہوتی ہیں منظور یہ فرمایا حضور مصطفی نے مگر مل جائے جو مانگا ہے تو نے نہیں ٹھیکہ لیا اس کا خدا نے کبھی ملتا ہے جو دنیا میں مانگو کبھی عقبی کے کھلتے ہیں خزانے کبھی کوئی مصیبت دور ہو کر بدل جاتے ہیں تلخی کے زمانے عبادت بن کے رہ جاتی ہیں اکثر خدا اور اُس کے بندے کو ملانے مثلا بجائے ذر - پسر بھیجا خدا نے کبھی مقصد بدل جاتا ہے مگر نقصان دہ جو ہوں دُعائیں کرم اُس کا ہے اگر اس کو نہ مانے نہیں محروم اُس درگاہ سے کوئی ! کہ بخش کے ہزاروں ہیں بہانے