گل

by Other Authors

Page 86 of 102

گل — Page 86

86 ہوں گے۔( کنز الاعمال جلد ۲ صفحه ۲۰۳) دمشق سے مشرق کی طرف برصغیر واقع ہے۔برصغیر میں سے بھی ملک کی نشان دہی فرمائی۔آپ کے الفاظ تھے۔قیامت آنے سے پہلے ملک ہند میں ایک مہدی آئے گا۔( نجم الثاقب جلد ۲ حاشیه ۴۱ ۴۲ ) اس کا مطلب ہوا کہ دمشق سے مشرق میں برصغیر کے ملک ہندوستان میں مہدی ظاہر ہوں گے۔بچہ :۔ملک تو بہت بڑا ہوتا ہے کوئی خاص جگہ نہیں بتائی۔ماں :۔حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرم نے فرمایا ایک عظیم الشان مرد امامت کا دعوی کرے گا۔اُس کے ظاہر ہونے کا مقام دو نہروں ، دریاؤں کے درمیان ہوگا۔بچہ : کیا قادیان دو دریاؤں کے درمیان ہے؟ ( مشکوۃ باب اشراط الساعته ای) ماں : دو دریاؤں کے درمیان ہے دریائے راوی اور دریائے بیاس کے درمیان۔پھر مادھو پور سے دو بڑی نہروں، نہر قادیان اور نہر بٹالہ کے درمیان بھی واقع ہے۔بات یہاں تک پہنچ گئی کہ دمشق سے مشرق کی طرف برصغیر کے ملک ہندوستان میں دو دریاؤں کے درمیان ایک گاؤں سے مہدی ظہور فرمائیں گے۔بچہ :۔گاؤں کا نام بھی بتایا ہوگا۔ماں : جی ہاں گاؤں کا نام بھی بتایا تھا۔” مہدی ایک بستی سے دعوئی