گل

by Other Authors

Page 46 of 102

گل — Page 46

46 چاہئے بیت میں نماز پڑھنے کا بہت زیادہ ثواب ہوتا ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا نمازی بیت میں صفیں بنا کر کھڑے ہوتے ہیں۔سیدھی لائن میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔نماز کے لئے کھڑے ہونے کا طریق یہ ہے کہ آپ کے پاؤں دوسرے نمازیوں کے ساتھ برابر ہوں آگے نکلے ہوئے نہ ہوں۔اور کندھے دوسرے نمازیوں کے کندھوں سے ملے ہوں۔آگے پیچھے نہ ہوں۔اگر ہر نمازی ان باتوں کا خیال رکھے گا تو لائن بالکل سیدھی بنے گی۔درمیان میں جگہ نہ چھوڑیں۔جب نماز کے لئے تیار ہو جا ئیں تو نماز کیسے شروع ہوتی ہے۔بچہ :۔امام کے پیچھے کھڑے ہونے والے نمازیوں میں سے کوئی چھوٹی سی آذان دیتا ہے۔ماں :۔اُسے آذان نہیں اقامت کہتے ہیں۔آپ روز اقامت سنتے ہیں یاد ہو گئی ہو گی ہمیں بھی سنائیے۔بچه : اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ اشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ۔اشْهَدُاَنَّ مُحمَّدَ ارَّسُولُ اللَّهِ۔حَيَّ عَلَى الصَّلوةِ۔حَيَّ عَلَى الْفَلاح۔قَدْ قَامَتِ الصَّلوةِ۔قَدْ قَامَتِ الصَّلوةِ اللهُ أَكْبَرِ اللَّهُ أَكْبَرِ۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ماں :۔اگر کسی وجہ سے بیت نہ جاسکیں تو گھر پر ہی نماز پڑھئے۔آپ کو علم ہے کہ نماز ہمیں پاک صاف لباس میں پاک صاف جگہ پڑھنی