غنچہ

by Other Authors

Page 5 of 76

غنچہ — Page 5

5 اللہ تعالیٰ پر ایمان ماں۔پیارے بیٹے کو کلمہ طیبہ یاد ہے نا ؟ ہمیں سنائیے۔بچہ کلمہ طیبہ ، طیب معنی پاک لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ الله۔ماں۔اس کا مطلب کیا ہے بچھ۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں۔ماں۔اب کلمہ شہادت سنائیے۔ي اَشْهَدُ اَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدَه وَرَسُولُهُ ماں۔اس کا ترجمہ بھی سنائیے۔بچہ۔میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے بندے اور اُس کے رسول ہیں۔ماں۔یہ کلمہ کون پڑھتے ہیں؟ بچہ۔مسلمان پڑھتے ہیں۔ماں آپ کو پتہ ہے کہ مسلمان کون ہوتا ہے۔بچہ۔جو اسلام کی تعلیم پر عمل کرتا ہے مسلمان کہلاتا ہے ماں۔مسلمان کے لئے ان کلموں کو پڑھ کر کچھ خاص کام کرنے ضروری ہوتے ہیں وہ بھی معلوم ہیں آپ کو؟