غنچہ — Page 56
56 اور لاشوں کو ہارنے کے بعد چھوڑ کر بھاگ جاتے۔مسلمان بہت بہادری سے لڑتے۔رسول پاک تمسلمانوں سے بہت پیار کرتے۔جو بھی مسلمان ہو جاتا اس کی پہلی غلطیاں معاف کر دیتے۔آپ یہ خاص طور پر غریبوں کو بہت پیار کرتے۔آپ اپنے دشمنوں سے بھی اچھا سلوک کرتے۔جیسے چاند نکلتا ہے تو ہر چیز روشن ہو جاتی ہے۔جیسے سورج چمکتا ہے سب کو روشنی دیتا ہے۔آپ سب سے گھل مل کر رہے۔آپ کے لباس اور دوسروں کے لباسوں میں کوئی فرق نہ ہوتا۔آپ وہی کھاتے جو سب کھاتے تھے۔اگر کسی وجہ سے کھانے کو نہ ملتا تو صبر شکر کرتے، نمازیں پڑھتے ، روزے رکھتے ،قرآن پڑھتے ، قرآن پڑھاتے بچوں سے تو بہت پیار کرتے تھے۔آپ کے اتنے اچھے کاموں کی وجہ سے آپ دنیا کے سب سے پیارے انسان ہیں۔نہ آپ سے پہلے کوئی آپ جیسا پیدا ہوا۔نہ آپ کے بعد کوئی آپ جیسا پیدا ہو سکتا ہے۔جب اللہ پاک نے اپنے قرآن میں سب اچھی اچھی باتیں آپ کو سکھا دیں تو اپنے پیارے بندے کو اپنے پاس بلا لیا۔جب آپ فوت ہو گئے تو سب لوگ بہت اداس ہو گئے کہ اب ہم ایسے پیارے شخص کو کیسے دیکھ سکیں گے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں لکھا ہے کہ اگر آپ خدا تعالیٰ سے اور خدا تعالیٰ کے پیارے رسول سے ملنا چاہتے ہیں تو یہ جاننے کی کوشش کریں که حضور کیا کرتے تھے۔ویسے ہی کرنے کی کوشش کریں۔تو اس دنیا میں بھی اور اللہ تعالیٰ کے پاس جا کر بھی ہم پیارے آقا کے قریب رہ سکیں گے۔ہمیں اللہ تعالی کا پیارمل سکے گا۔آؤ ہم سب مل کر اپنے پیارے آقا کو سلام کریں۔اللّهُم صَلّ على محمد و على آل محمد و بَارِكْ وَسَلِمٌ عَلَيْهِ