غنچہ

by Other Authors

Page 37 of 76

غنچہ — Page 37

37 رسالت ماں۔آپ کو یہ تو معلوم ہے کہ ہمارے پیارے نبی کا پورا نام حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔آپ کی امی کا نام حضرت آمنہ اور آپ کے والد کا نام حضرت عبد اللہ ہے اور آپ مکہ میں پیدا ہوئے۔بچہ۔مکہ کہاں ہے۔ماں۔سعودی عرب میں ہے۔اس میں اونچی نیچی پہاڑیاں ہیں اور ریمت کے میدان ہیں۔آپ مکہ میں 20 اپریل 571 عیسوی پیر کے دن پیدا ہوئے۔چاند کے مہینوں کے حساب سے 12 ربیع الاوّل تھا۔عرب کے لوگ آپ کی پیدائش کے سال کو اُس سال کے ایک بہت بڑے واقعہ سے یاد رکھتے تھے اُسے کہتے ہیں اصحاب فیل والا سال۔بچہ۔یہ کیا واقعہ تھا ماں۔ملک یمن کا بادشاہ بہت ساری فوج کے ساتھ ہاتھیوں پر سوار ہو کر مکہ آیا تھا کہ آج تو خدا کے گھر خانہ کعبہ کو گرا کے ہی جاؤں گا۔اللہ جی نے اس کو بہت سخت سزا دی اس کی فوج میں ایک بیماری شروع ہو گئی۔ساری فوج ختم ہو گئی۔قرآن کریم میں ایک سورۃ ہے سورۃ الفیل اس میں یہ واقعہ بیان کیا گیا ہے۔بچہ۔آپ کے ابو کا نام حضرت عبد اللہ تھا اور دادا کا؟ ماں۔عبد المطلب، آپ کے ابو آپ کے اس دنیا میں آنے سے پہلے ہی فوت ہو گئے تھے۔آپ کی امی حضرت آمنہ، آپ کے دادا حضرت عبدالمطلب کے پاس رہنے لگیں۔آپ کی امی نے خواب دیکھا کہ اُن میں سے ایک ٹورنکلا ہے جو ساری دنیا میں پھیل گیا ہے۔یہ خواب انہوں نے حضرت عبدالمطلب کو سنایا۔پھر جب