غنچہ — Page ii
بسْمِ اللهِ الرّحمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدَهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمُ وعلى عبده المسيح الموعود گناہ ایک زہر ہے اس کو مت کھاؤ تم اپنے خدا سے ڈرو اور پاک دل ہو جاؤ۔۔۔۔۔ایک دور کا پھڑ کے نام نہ لو یہ نیک لوگوں کا کام نہیں کسی سے زبر دستی کوئی چیز مت چھینو۔۔۔۔چیلی نہ کھاؤ۔۔۔۔۔جھوٹ کے اختیار کرنے سے انسان کا دل تاریک ہو جاتا ہے۔تمھارے لئے ضروری بات ہے کہ صدق (سچائی) کو اختیار کرو۔(حضرت بانی سلسلہ احمدیہ) تم اپنے اندر محنت کی عادت پیدا کر د کام کو وقت پر اور صحیح طور پر انجام دو ایک ایک منٹ سجائے گیوں میں ضائع کرنے کے مفید کاموں میں صرف کر دا اور رات کو تم اُس وقت تک سو نہیں جب تک تم اس امر کا جائندہ نہ لے لو کہ تم نے دن بھر میں کیا کیا ہے تمھیں کیا کرنا چاہئے تھا اور تم نے کیا کچھ کیا۔کام سے ہی انسان ترقی کر سکتا ہے۔(حضرت مصلح موعود) وہی قوم زندہ سمجھی جاسکتی ہے جس کی آنے والی پو زیادہ عزم والی ہوتی ہے۔روحانیت کو حاصل کرنے کی کوشش کرنی ہے۔۔۔۔بہترین اخلاق جن کا پیدا کرناکسی قوم کی زندگی میں نہایت ضروری ہے وہ پیچ اور دیانت ہیں جن کا فقدان ہی کسی قوم کو غلام بنا دیتا ہے۔( حضرت مصلح موعود )