غنچہ

by Other Authors

Page 16 of 76

غنچہ — Page 16

16 بچہ اب آپ مثال دیں گی کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کتنے مہر بان ، رحم کرنے والے تھے۔خدا تعالیٰ اُن سے بھی زیادہ مہربان ہے۔ماں۔شاباش آپ کو نبیوں کی تعداد بھی یاد ہے۔بچہ ایک لاکھ چوبیس ہزار ماں۔ابھی تو میں آپ کو مشہور نبیوں کے نام بتا دیتی ہوں پھر سب کے واقعات بھی سناؤں گی۔آپ میرے ساتھ دہراتے جائیں آپ کو علم ہے کہ جب کسی نبی کا نام لیتے ہیں تو علیہ السلام کہتے ہیں۔حضرت آدم علیہ السلام حضرت نوح علیہ السلام، حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسماعیل علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام ، حضرت یعقوب علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام، حضرت موسیٰ علیہ السلام، حضرت محمد مصطفے احمد مجتبی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے سردار۔بچہ سب نبی خدا تعالیٰ کو ایک سے پیارے ہیں۔ماں۔سب نبی خدا تعالیٰ کے پیارے ہیں لیکن حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے سردار بادشاہ ہیں۔خدا تعالیٰ نے ہر نبی کو کوئی نہ کوئی بڑی صفت دی مگر ہمارے آقا کو سب کی صفات ملا کر اور بڑھا کر عطا کیں۔