غنچہ — Page 6
6 بچہ۔آپ نے ارکانِ اسلام یا دکر وائے تھے۔ماں۔کلمہ طبیہ ، نماز ، روزہ ، زکوۃ ، حج اب میں آپ کو ارکان ایمان یا د کراتی ہوں۔بچہ۔میں ایمان لاتا ہوں اللہ پر ، اُس کے فرشتوں پر ، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور یوم آخرت پر۔ماں۔یعنی مرنے کے بعد جی اُٹھنے اور تقدیر پر ایمان لاتا ہوں۔بچہ۔ایمان کسے کہتے ہیں ماں۔ایمان کہتے ہیں کسی بات کو سچ سمجھ کر مان لینا جیسے ہم ایمان لاتے ہیں کہ اللہ ایک ہے وہی ہمارا معبود ہے۔بچہ۔معبود کسے کہتے ہیں ماں۔معبود کہتے ہیں اس ہستی کو جس کی عبادت کی جائے جیسے ہم خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے ہیں۔خدا تعالیٰ ہمارا معبود ہے۔آپ بتائیے کہ خدا تعالیٰ کے کتنے نام آپ کو یا د ہیں۔بچہ اللہ تعالیٰ ، رب ، یمن اور رحیم۔کیا آپ نے خدا تعالیٰ کو دیکھا ہے۔کیسا ہوتا ہے۔خدا تعالیٰ؟ ماں۔ہم خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے۔جیسے ہوا چلتی ہے تو ہمیں پتہ لگتا ہے کہ ہوا چل رہی ہے مگر ہم ہوا کو دیکھ نہیں سکتے پھر آواز ہے ہمیں پتہ لگ جاتا ہے کہ آواز ہے مگر آواز دیکھ نہیں سکتے۔آنکھیں اُنہی چیزوں کو دیکھ سکتی ہیں جو ہماری طرح کی ہوں مگر خدا تعالیٰ تو ہماری طرح کا نہیں ہے ہم خدا تعالیٰ کو آنکھوں سے دیکھ نہیں سکتے ،عقل سے پہچان سکتے ہیں۔بچہ خدا تعالی رہتا کہاں ہے؟ ماں۔خدا تعالیٰ ہر جگہ رہتا ہے وہ نور ہے آسمانوں میں ، زمین میں، چاند میں فضا