غنچہ — Page 57
57 تاریخ احمدیت پیارے بچو! ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہیں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہیں اُن کے سب حکم مانتے ہیں۔آپ سے پیار کرنے کا مطلب ہے آپ کی ہر بات کو سچ سمجھنا۔کچھ باتیں تو آپ نے اپنے زمانے کے لئے بتائی تھیں اور کچھ باتیں بعد کے زمانے کے لئے بتائی تھیں۔آپ نے بتایا تھا کہ جب میں اس دنیا سے خدا تعالیٰ کے پاس چلا جاؤں گا تو مسلمان آہستہ آہستہ اسلام کی پیاری باتوں کو بھول جائیں گے اور ان کے مطابق کام نہیں کریں گے مگر اللہ تعالیٰ نے اسلام کچھ سالوں کے لئے نہیں بنایا تھا۔اسلام کی باتوں کو ہر زمانے کے لوگوں تک پہنچانے کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ طریقہ بنایا کہ جب لوگ اسلام کو بھولنے لگیں تو خدا کا ایک پیارا بندہ آئے اور غلط باتوں کو جو اسلام میں شامل ہو گئی ہوں نکال کر بچے اسلام کی تعلیم دے۔ایسے نیک آدمی کو مجد د کہا جاتا ہے یعنی دین کو سنوارنے والا۔نیا کرنے والا، درست کرنے والا۔رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ ہر سو سال کے بعد ایک مجد د آئے گا۔تیرہ سو سال کے بعد جو مجد د آئے گا وہ بڑی شان والا ہو گا اور وہ مہدی ہو گا۔رسول پاک نے بتایا کہ آخری زمانے میں آنے والا مجد دمہدی کہلائے گا وہی صحیح ہو گا۔بچو ہم اس زمانے میں پیدا ہوئے ہیں یہ اس بڑی شان والے مہدی کا زمانہ ہے۔ماں۔آپ کو اس زمانے کے مہدی کے نام کا علم ہے۔آپ ان کا پورا نام بتائے۔حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام۔ایک بات بتائیے سب سچی باتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بتا دیں تھیں تو پھر حضرت مسیح موعود کیوں آئے۔