غنچہ

by Other Authors

Page 42 of 76

غنچہ — Page 42

42 قرآن پاک ماں۔قرآن پاک کو کلام اللہ بھی کہتے ہیں جس کا مطلب ہے اللہ کی باتیں۔سارے قرآن پاک میں ہر لفظ اللہ تعالیٰ کا سکھایا ہوا ہے کسی انسان حتی کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی کوئی لفظ اس میں شامل نہیں۔قرآن مجید جیسا خدا تعالیٰ نے رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم پر اُتارا تھا۔آج تک بالکل اُسی طرح موجود ہے اور ایسا ہی رہے گا کیونکہ خدا تعالیٰ نے وعدہ کیا ہوا ہے کہ قرآن مجید کی حفاظت وہ خود کرے گا۔بچہ قرآن مجید پڑھنے کا کیا فائدہ ہے۔ماں۔قرآن مجید پڑھنے اور اس کا مطلب سکھنے سے پتہ چلتا ہے کہ اللہ پاک ہمیں کیا کرنے کا حکم دیتا ہے اور کیا کرنے سے منع فرماتا ہے۔اس کو پڑھنے پڑھانے ، سیکھنے سکھانے ، سمجھنے سمجھانے والے سے خدا تعالیٰ بہت خوش ہوتا ہے، بہت ثواب دیتا ہے۔ایک جملہ تو آپ کو یاد ہی رکھنا چاہیے۔جو قرآن کو عزت دے گا وہ آسمان پر عزت پائے گا۔“ بچہ سیپارہ کسے کہتے ہیں۔ماں۔قرآن مجید کے تمیں حصے ہیں ہر حصے کو پارہ کہتے ہیں۔ہر پارے کا الگ الگ نام ہے۔بچہ۔پہلے سیپارے کا نام کیا ہے ماں۔آپ کو تر تیب سے پہلے پانچ پاروں کا نام بتاتی ہوں۔پہلا پارہ ہے الم ( الف لام میم ) دوسرا ہے سَيَقُولُ ، تیرا ہے تلک الرُّسُلُ - يَوقَالَن تَنَالُوا الْبِرِّ يَا جَوَانِ وَالْمُحْصَنَتُ