غنچہ

by Other Authors

Page 3 of 76

غنچہ — Page 3

3 بسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم نَحْمَدَهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرَيم تعارف اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجاہد ماؤں کے ساتھ تعاون اور مدد کے لئے جو نصاب تیار کیا جا رہا ہے۔اس کا دوسرا حصہ سات سال تک کے بچوں کے لئے پیش کرنے کی تو فیق مل رہی ہے۔ہمارے پیارے امام حضرت خلیفۃ ا آج کل الرجیز کا زمانہ ہے یعنی الرجیز دریافت ہو رہی ہیں۔بڑی بری چیز ہے الرجی۔مگر ایک الرجی اگر آپ حاصل کر لیں تو میں سمجھتا ہوں بہت اچھی چیز ہوگی جھوٹ کے خلاف الرجی اختیار کریں۔جھوٹ کی الرجی کی دعا مانگیں تا کہ معاشرے کو پاک کریں جھوٹ سے۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔جھوٹ کی بیخ کنی کی کوشش کریں۔یہ جہاد گھروں سے شروع ہو گا گھروں کو اصلاح کا یونٹ بننا چاہیے جس تک یہ آواز پہنچے خواہ وہ مردہ عورت ہو یا بچے ہوں اُن کو جھوٹ کے خلاف جہاد کا علم بلند کر دینا چاہیے۔" جہاد کا علم دینی تعلیم و تربیت سے بلند ہو سکتا ہے۔اسی جذبے سے یہ نصاب مرتب کیا گیا۔سب معاون ممبرات کے لئے دعا کی درخواست ہے۔