غنچہ

by Other Authors

Page 43 of 76

غنچہ — Page 43

43 بچہ۔سورۃ کے کہتے ہیں۔ماں۔قرآن پاک پڑھنے میں جہاں بِسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ آتی ہے وہاں سے نئی سورۃ شروع ہوتی ہے۔یہ بھی قرآن مجید کے حصے ہیں اور قرآن مجید میں کل 114 سورتیں ہیں ہر سورۃ کا الگ نام ہے۔بچہ۔پہلی سورۃ کون سی ہے۔ماں۔سورۃ الفاتحہ بچہ۔سب سے چھوٹی سورۃ کون سی ہے ماں۔سورۃ الکوثر بچہ۔سب سے بڑی سورۃ کون سی ہے؟ ماں۔سورۃ البقرہ ، اور یہ دوسری سورۃ ہے۔اب آپ ترتیب سے پہلی دو سورتوں کے نام بتائیے۔بچہ۔سورۃ الفاتحہ، سورۃ البقرہ ماں۔آخری دو سورتوں کے نام بھی بتائیے۔بچہ۔سورۃ الفلق سورۃ الناس ماں۔قرآن مجید پڑھتے ہیں تو ایک ایک لفظ پر ثواب ملتا ہے، قرآن مجید یاد کرتے ہیں تو بھی بہت ثواب ملتا ہے۔قرآن مجید کو ادب اور شوق سے پڑھنا چاہیے۔اللہ تعالی ہمیں قرآن مجید پڑھنے اس کا ترجمہ سیکھنے اور دوسروں کو پڑھانے کی توفیق دے اور اس پر عمل کرنے کی طاقت دے آمین۔اب ذراوہ جملہ سنائیے جو یا درکھنے کو کہا تھا۔بچہ جو قرآن کو عزت دے گا وہ آسمان پر عزت پائے گا۔نوٹ: مندرجہ ذیل سورتیں اور آیت الکرسی بچوں کو حفظ کروا دیں۔