غنچہ

by Other Authors

Page 41 of 76

غنچہ — Page 41

41 بچہ۔کوئی اور واقعہ ماں۔اب میں باقی کہانی رات کو سناؤں گی۔بچہ۔آپ اچھی اچھی کہانیاں اور باتیں روزانہ رات کو بتاتی ہیں۔ماں۔اس لئے کہ ہمارے پیارے آقا جب رات کی نماز کے بعد سونے کے لئے لیٹتے تو دعائیں پڑھتے اور اپنے خدا کو یاد کرتے کرتے سو جاتے۔میں بھی کوشش کرتی ہوں کہ جب میں اور میرا پیارا بچے رات کو سوئیں تو نیک لوگوں کی اچھی باتیں کرتے کرتے دعائیں پڑھتے پڑھتے سوئیں۔