غنچہ — Page 22
22 حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ اللَّهُ أَكْبَرُ اللَّهُ أَكْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ ماں۔فجر کے وقت اذان میں حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ کے بعد دوبا رالصَّلَوةُ خَيْرٌ مِّنَ النَّوْمِ کہتے ہیں۔بچہ۔اس کا مطلب کیا ہے؟ ماں۔اس کا مطلب ہے نماز نیند سے بہتر ہے۔بچہ۔سب سے پہلے کس نے اذان یاد کی اور دی۔۔ماں۔سب سے پہلے ہمارے آقا ﷺ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کو یہ الفاظ یاد کروائے۔اور انہوں نے ہی پہلی اذان دی۔جب تک ہمارے پیارے آقا اس دنیا میں رہے۔حضرت بلال رضی اللہ عنہ ہی اذان دیتے رہے۔اُن کی آواز سب سے بلند اور اچھی تھی۔اذان سن کر دل بہت خوش ہوتا تھا۔بچہ۔کیا میں اچھی اذان دے سکتا ہوں۔ماں۔کیوں نہیں۔بار بار اذان کے الفاظ دہراتے رہو اور بلند آواز میں ادا کرو۔اب ہم نماز کے الفاظ اور پڑھنے کا طریقہ سیکھتے ہیں۔