غنچہ

by Other Authors

Page 7 of 76

غنچہ — Page 7

7 میں ، ہمارے اندر ہر جگہ خدا تعالیٰ موجود ہے۔بچہ۔خدا تعالیٰ ہر جگہ رہتا ہے تو اس کی فیملی (خاندان، گھر کے افراد ) کہاں رہتی ہے؟ ماں۔خدا تعالیٰ کی کوئی فیملی (خاندان ) نہیں ہے نہ اس کا کوئی باپ ہے نہ ماں، نہ بیٹا نہ بیٹی اور نہ بیوی۔بات یہ ہے کہ فیملی (خاندان ) کی ضرورت اس کو ہوتی ہے جس کو مدد کی ضرورت ہو۔مگر خدا تعالیٰ تو ہر کام خود کر سکتا ہے۔اس کو کسی کام کے لئے کسی کی ضرورت نہیں ہوتی۔وہ اکیلا ہے اُس کا کوئی ساتھی نہیں۔آپ نے دیکھا ہے بچے ہوتے ہیں پھر بڑے ہوتے ہیں پھر بوڑھے ہوتے ہیں اور پھر فوت ہو کر اللہ تعالیٰ کے پاس چلے جاتے ہیں مگر خدا تعالیٰ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا نہ تھکتا ہے نہ اونگھتا ہے نہ سوتا ہے۔بچہ۔پھر تو خدا تعالیٰ بہت طاقتور ہے کسی نے تو اُسے دیکھا ہو گا ورنہ یہ سب باتیں کیسے معلوم ہو گئیں؟ ماں۔میں نے آپ کو بتایا ہے نا کہ ہم اُسے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتے ہمیں جو باتیں خدا تعالیٰ کے متعلق معلوم ہوئی ہیں وہ قرآنِ کریم کے اندر لکھی ہوئی ہیں۔خدا کے پیارے نبیوں نے بتائی ہیں ہم خدا کو آنکھوں سے دیکھ نہیں دیکھ سکتے مگر دل سے محسوس کر سکتے ہیں مثلاً جب آپ چھوٹے سے تھے آپ بہت بیمار ہو گئے تھے بہت زیادہ بیمار پھر میں نے رو رو کر اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اے اللہ تو میرے بچے کو شفا دے پھر آپ اچھے ہو گئے دیکھو پہلی بات تو یہ ہوئی کہ خدا تعالیٰ سنتا ہے اُس نے میری دعا کو سُنا پھر خدا تعالیٰ دعا قبول کرتا ہے اس نے میری دعا کو قبول کیا پھر یہ کہ وہ شفا دیتا ہے اُس نے آپ کو شفا دے دی۔بچہ۔اور کیا کیا کر سکتا ہے خدا تعالیٰ ؟ ماں۔خدا تعالیٰ جو کام کر سکتا ہے اور جو جو اچھی باتیں خدا تعالیٰ میں موجود ہیں