غنچہ — Page 58
58 ماں۔یہ تو بالکل ٹھیک ہے کہ سب اچھی باتیں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بتا دی تھیں۔یہ بھی ٹھیک ہے کہ قرآن مجید میں سب کچھ لکھا ہوا موجود ہے مگر آپ کو علم ہے نا کہ جب ہم کوئی سبق کچھ دن نہیں پڑھتے تو بھول جاتا ہے پھر سے اُس سبق کو سیکھنے کے لئے استاد کی ضرورت ہوتی ہے۔اب سب کچھ کتاب میں لکھا ہوا ہے تو سب کچھ یاد کیوں نہیں رہا اس لئے کہ ہم نے بار بار دہرایا نہیں۔حضرت مسیح موعوظ دہرانے آئے ہیں۔بچہ۔سب وہی باتیں بتاتے ہیں جو رسول پاک نے بتائی تھیں؟ ماں۔بالکل وہی باتیں۔وہی قرآن پاک۔ایک ایک لفظ وہی۔بچہ۔رسول پاک ان کو جانتے تھے۔ماں۔بالکل جانتے تھے انہوں نے ہی تو بتایا تھا جب مجھے اللہ تعالیٰ کے پاس جانے کے بعد چودہ سو سال گزرجائیں گے تو ایک بڑا پیارا شخص مہدی بن کر آئے گا اور یہ بھی بتایا تھا کہ اس زمانے میں لوگ اسلام کو بھول چکے ہوں گے۔بچہ حضرت مسیح موعود نے لوگوں کو دین کیسے سکھایا ؟ ماں۔حضرت مسیح موعود اللہ کو بہت یاد کرتے تھے جو اللہ تعالیٰ کو بہت یاد کرنا ہے، عیادت کرتا ہے، نماز پڑھتا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کا دوست ہو جاتا ہے۔اللہ جی نے حضرت مسیح موعود کو بتایا کہ دیکھو تم ہی وہ میرے پیارے ہو جس کو مہدی مسیح بننا ہے۔پھر اللہ جی نے بہت سے نشان دکھائے۔آپ کتابیں لکھتے تھے، تقریریں کرتے تھے ، لوگوں کو بتاتے تھے کہ جس مہدی کو آنا تھا میں ہی ہوں۔بچہ۔پھر سب نے کیوں نہیں مان لیا ؟ ماں۔اچھی باتیں اچھے لوگ مانتے ہیں جب میر امنا بیٹا بڑا ہو جائے گا پھر ساری دنیا کو بتائے گا جس مہدی کو آنا تھا وہ آگئے ہیں۔