مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 83 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 83

83 الموعود کی سوانح اس امر کی تصدیق کے لئے کافی شہادت کی صورت اپنے اندر رکھتی ہے۔خاکسار محتاج دعوات خاصہ مبارکہ غلام رسول راجیکی از ربوه دارالہجرت 6-4-37/58 صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب نے میٹرک کے بعد زندگی وقف کر دی تھی۔پنجاب یونیورسٹی سے 1949ء میں ہسٹری میں اعزاز سے ایم اے کیا۔یو نیورسٹی میں تھرڈ اور گورنمنٹ کالج میں فرسٹ پوزیشن لی۔اور تعلیم الاسلام کا لج ربوہ میں تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔جامعتہ المبشرین سے ”شاہد“ کی ڈگری لی اور حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر 1956ء میں افریقہ چلے گئے۔وہاں سات سال قیام رہا۔احمد یہ سیکنڈری اسکول میں تدریس کی خدمات سرانجام دیں۔بعد میں واپس آ کر پھر تعلیم الاسلام کالج میں جاب جاری کیا۔مگر کالج حکومتی تحویل میں جانے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔اس کے بعد آپ کو نائب ناظر اعلیٰ مقرر کیا گیا۔وہاں ریٹائر منٹ تک آپ فرائض دینیہ ادا کرتے رہے۔صاحب طرز نثر نگار ہیں۔منفرد موضوعات پر مضامین جماعتی رسائل و اخبارات کی زینت بنتے ہیں۔” نکتہ نظر“ کے نام سے مضامین کا مجموعہ منظرِ عام پر آچکا ہے۔صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبہ نے واقف زندگی کی اہلیہ ہونے کے ناتے خدمتِ دین میں زندگی گزاری۔ہم بخوبی جانتے ہیں کہ واقف زندگی کا صدق و وفا سے ساتھ دینا بھی مولیٰ کریم کے نزدیک قربانی کے رنگ رکھتا