مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 74 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 74

74 تھی۔ابھی میری شادی نہیں ہوئی تھی میں نے نفل پڑھنے کے دوران دیکھا آسمان سے ایک روشن چیز تیزی سے نیچے آئی اور میری گود میں آ کر غائب ہو گئی۔مگر سب سے زیادہ رُوحانی سرور مجھے اُس وقت حاصل ہوا جب میری شادی کے لئے حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی نے استخارہ کرنے کے بعد خط لکھا۔اُس میں میری ساری دعاؤں کی قبولیت کا ایسا واضح اشارہ تھا گویا اللہ تعالیٰ نے میری طلب کا سب کچھ عطا فرما دیا تھا بلکہ بڑھا کر دیا تھا۔محترمہ صاحبزادی قدسیہ بیگم کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد نے اپنے بیٹے صاحبزادہ مرزا مجید احمد کی شادی کے لئے آپ کو منتخب فرمایا۔رشتہ ازدواج اور بزرگان سلسلہ کی دُعائیں: آپ کے سب کام دعاؤں اور قبولیت دعا کے نشانوں کی طرح ہوئے رشتہ تجویز ہوا تو حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی سے دعا کی استدعاء کی گئی۔مولانا موصوف نے استخارہ کر کے جو جواب لکھا۔وہ من و عن پیش ہے تاکہ بشارتوں کے سلسلے کی کڑی سے کڑی ملتی ہوئی نظر آئے۔یہ ایک ایسا غیر معمولی کشف ہے جو عظیم الشان خوشخبریوں کا ایک سلسلہ اپنے اندر رکھتا ہے۔