مرزا غلام قادر احمد — Page 67
67 اس میں انعام یافتگان کی ترتیب میں امتی نبوت کے مقام پر حضرت مسیح موعود ہیں صد یقیث کے مقام پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفہ اسیح الثانی ہیں۔شہادت کے مقام پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ہیں اور صالحیت کا درجہ حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد کے نصیب میں آیا ہے۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کی نسل میں شہادت کا مرتبہ مقدر ہونے پر یہ کشف ایک رنگ میں پورا ہو گیا۔اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بشارتیں صرف اُن افراد تک محدود نہیں رہتیں جن کے لئے مخصوص طور پر ذکر ہوتا ہے بلکہ نسلاً بعد نسل بفضل خداوندی خیر و برکت کے سلسلے جاری و ساری رہتے ہیں۔جذب وقبول کی استطاعت دعاؤں اور عمل صالح سے ملتی ہے۔تربیت اولاد، حضرت قمر الانبیاء کا خاص موضوع تھا۔آپ نے احمدی والدین کو اپنی اصلاح کرنے اور اولاد کی تربیت کرنے کے گر سکھائے۔زیر نظر کتاب میں ہم دیکھیں گے کہ ان نصائح پر عمل کرنے کا کیسا خوشگن ہوتا ہے۔ہمارا موضوع حضرت قمر الانبیاء کا ایک زندہ جاوید شہید ہوتا ہے۔بزرگوں کی مسلسل دعاؤں کے ثمر نے اس وراثت کا حق ادا کیا اور لاثانی تابناک مشعل روشن کی۔