مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 52 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 52

52 : شہید کی دو فضیلتیں : غلام قادر شهید کے متعلق جو یه دو فضیلتیں ہیں وہ تو کوئی دنیا میں ان سے چهين هى نهيں سکتا۔ایک فضیلت یه که آپ کی رگوں سے وہ خون ٹپکا ھے پاکستان کی سر زمین پر - جس خون میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت امان جان کا خون شامل ہے۔اور اس واقعہ نے کربلا کی یاد کو ہمارے لئے تازہ کر دیا اور یہی وجہ تھی کہ میں بار بار کہہ رہا تھا کہ مُحَرَّم شروع ہو گیا دعائیں کرو اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کی آل پر درود بھیجو۔دوسرا اُس وقت مجهے یه الهام یاد نهیں تها که غلام قادر آئے گھر نور اور برکت سے بھر گیا۔یہ بعد میں مجھے توجہ دلائی گئی اور میں حیران رہ گیا کہ واقعہ جس کے ساتھ مجھے محبت تھی کیوں نہ ہوتی کہ اللہ کو اس سے محبت تھی اور مسیح موعود علیہ السلام کو یه پیشگوئی کے طور پر بتا دیا گیا تھا کہ تیرے گھر میں تیری اولاد میں ایک ایسا شخص پیدا ھو گا، نوجوان جو اپنے گھر کو جس گھر میں پیدا ھوگا برکت اور نُور سے بھر دے گا۔تو اللہ کا احسان ہے ہم اگر چہ بظاہر روتے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ساتھ استغفار کی بھی بہت توفیق ملتی ہے کہ رو کس بات پر رہے ہو اتنا بڑا اعزاز ایک انسان بے اختیار ہو جاتا ہے۔چنانچہ وہ رات جو مجھ پر گزری وہ ان دو باتوں کی کشمکش میں گزری ہے۔تقریباً رات بھر میں سو