مرزا غلام قادر احمد — Page 49
49 طرح میں نے اس کو پڑھ دیا۔یا تحریر میں ٹھیک لکھی گئی ہو گی یا میری نظر کا قصور ہو گا ، اللہ بہتر جانتا ہے کیا واقعہ ہوا۔ان کے ایک بچے کا نام جو جڑواں بچہ ہے محمد معظم لکھا گیا تھا حالانکہ محمد مفلح نام ہے۔ماں باپ نے محمد مصلح نام رکھا تھا اور لکھنے میں کوئی طرز ایسی تھی کہ میں اسے محمد معظم پڑھ گیا۔تو یہ معمولی ایک ثانوی سی غلطی ہے مگر اس کی درستی ضروری تھی۔ایک لفظ مُحرم کا ہے جو میں غلط استعمال کرتا رہا ہوں سارے عرصہ میں اور اچھا بھلا علم ہے کہ محرم ذوالحج کا مہینہ گزرنے کے بعد شروع ہوتا ہے۔ہمیشہ سے علم ہے، ہر بچہ بچہ جانتا ہے لیکن میں حج کے معاً بعد یہ کہنے لگ پڑا کہ مُحَرَّم شروع ہو گیا۔اس غلطی کو تو میں یقیناً یہی سمجھتا ہوں کہ یہ اللہ کے تصرف سے ہوئی تھی کیونکہ جماعت احمدیہ کے لئے یہ مُحَرَّم شروع ہو چکا تھا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا جو خون بہا ہے شہادت کے طور پر اور آپ کی اولاد کے ذریعے یہ کربلا کی یاد تازہ کرتا ہے۔پس اس پہلو سے اس کو تو غلطی سے زیادہ تصرف الہی سمجھتا ہوں۔یہ میرا بار بار کہنا کہ مُحرم شروع ہو گیا ہے دعائیں کرو، یہ خدا تعالیٰ کی منشاء کے مطابق ہوا ہے۔وہ یہی چاہتا تھا کہ جماعت کثرت کے ساتھ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور آپ کی آل یعنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور ان کی آل پر جو سچی روحانی آل ہیں درود بھیجنا شروع کر دیں کیونکہ مُحرم سے پہلے پہلے ہی یعنی اصل مہینہ شروع ہونے سے پہلے ہی یہ واقعہ گزر جانا تھا۔ایک اور بات میں یہ عرض کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے خطبے سے کئی لوگوں کو یہ غلط تاثر ہوا ہے کہ مجھے جو غلام قادر سے محبت تھی اور ان کی شہادت کا صدمہ ہے اس کی وجہ اپنی بہن امتہ الباسط کا خیال رہا ہے اور اپنی بھانجی نصرت کا۔یہ درست نہیں۔کئی لوگ تعزیت میں بھی یہ بات کہتے ہیں، ہرگز