مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 352 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 352

352 خُدام الاحمدیہ کے حوالہ سے ہم کئی مواقع پر سب کمیٹیوں میں اکٹھے رہے۔کئی دوروں میں شریک سفر رہے اور ان کی یہ خوبی نکھر کر سامنے آئی کہ ان کی سوچ میں کہ ایک عمدگی اور جدت تھی ہر کام میں مشرق کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ مغرب کا سلیقہ اور سائنسی طرزِ فکر اپنانے کی کوشش کرتے اور اکثر کامیاب رہتے۔اُن کی شہادت سے تھوڑا عرصہ قبل بہشتی مقبرہ میں ہم ایک جنازہ کے موقع پر اکٹھے تھے۔تدفین کے انتظام میں کئی مسائل پر گفتگو کرتے رہے۔انہوں نے الفضل کی ظاہری شکل وصورت کو بہتر بنانے کے لئے کئی تجاویز دیں۔خاکسار نے ان سے درخواست کی کہ وہ اس موضوع پر نسبتاً زیادہ کام کر کے معین شکل دیں اور انہوں نے اس کا وعدہ بھی کیا۔مگر اس کے بعد جلد شہید ہو گئے۔مگر ان کی بعض تجاویز ہمارے لئے بہت کار آمد ثابت ہوئیں۔کمپیوٹر ایسوسی ایشن تو یقیناً انہی کا لگایا ہوا پودا ہے۔غالباً اس تنظیم کی پہلی سالانہ تقریب تھی۔خاکسار بھی دیکھنے کے لئے حاضر ہوا۔بعض دوستوں نے جذبات میں آکر بہت اچھی مگر فی الحال نا قابل عمل تجاویز دیں۔مرزا غلام قادر صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں بڑی حکمت اور نرمی سے سب کو سمجھایا کہ اپنے دائرہ اور وسائل سے بڑھ کر پروگرام بنانے سے یہ دقتیں پیش آسکتی ہیں اور اُس وقت آپ سب دل ہار کر بیٹھ جائیں گے۔اسی لئے نرمی اور آہستگی سے صراط مستقیم پر قدم ماریں۔ان کا یہ خطاب اتنا مؤثر اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ تھا کہ خاکسار نے کئی مجالس میں اس کا ذکر کیا اور ان کو خراج تحسین پیش کیا کہ یہ عملیت پسند آدمی ہیں اور ضرور کامیاب ہوں گے۔