مرزا غلام قادر احمد — Page 351
351 مکرم عبدالسمیع خان صاحب ایڈیٹر الفضل ربوہ: عملیت پسند آدمی غلام قادر صاحب سے پہلا تعارف اس وقت ہوا جب وہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی مجلس عاملہ میں شامل ہوئے صدر مجلس محترم حافظ مظفر احمد صاحب نے کمپیوٹر اور بعض دوسرے کام ان کے ذمہ لگائے۔بعض دوستوں کو شبہ سا تھا کہ ناز و نعم میں پلا ہوا یہ نوجوان جو امریکہ سے پڑھ کر آیا ہے وہاں کی سہولتوں اور نظام کا عادی ہوگا اس ماحول میں کس طرح سیٹ ہو سکے گا مگر جلد ہی سب نے دیکھا کہ یہ نوجوان اپنے کام میں جتا ہوا ہے اور تھوڑے عرصہ میں اس نے کام کو مضبوط بنیادوں پر قائم کر دیا ہے۔جو اب کئی گنا وسیع ہو چکا ہے۔دلائل مجلس خدام الاحمدیہ کے حوالے سے ہی یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ غلام قادر اپنی رائے بڑی دیانت داری اور جرات سے پیش کرتے۔اس کے حق میں دیتے اور پھر جو فیصلہ ہوتا اسے شرح صدر سے قبول کرتے۔1993ء میں محترم مرزا غلام قادر تحریک جدید کی طرف سے اور خاکسار مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی طرف سے بطور نمائندہ جلسہ سالانہ لندن میں شریک ہوئے۔فیصل آباد سے ایک ہی جہاز میں سوار ہوئے۔پھر کراچی، تاشقند اور لنڈن پہنچے۔خاکسار اور بعض دیگر احمدی مسافروں کا یہ پہلا ہوائی سفر تھا۔ہم نے قادر صاحب سے کہا کہ وہ ہمیں یہ تمام مراحل سمجھاتے جائیں چنانچہ وہ ہر جگہ قطار میں کھڑے ہونے سے پہلے متعلقہ امور بڑے دلچسپ انداز میں سمجھا دیتے اور ہمارے لئے سہولت ہو جاتی۔