مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 335 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 335

335 محترم فضیل عیاض احمد صاحب: اک شخص دلر با سا۔۔14 اپریل 1999 ء آج صبح میں نے اسے دیکھا تھا۔خاموشی سے سر جھکائے بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس جاتے ہوئے اپنی سوچوں میں گم۔قدم قدم نہایت باوقار۔ہاتھ میں کوئی چیز تھی پرس یا کوئی اور چیز؟ میں نے اسے مخاطب نہیں کیا نجانے کیوں میرا دل ہی نہیں چاہا کہ میں اسے اس کی سوچوں سے واپس بلاؤں۔چند دن پہلے کی بات ہے فون کی گھنٹی بجی۔میں نے ریسیور اُٹھایا دوسری طرف وہ فون پر تھا۔اس کی یکساں اور نہایت ملائم آواز نے مجھے پوچھا کہ ” وقف نو دا پروگرام اے تلاوت دے مقابلے واسطے کنوں کنوں حج بلاواں“ میں نے کہا کہ مبارک علی کو بلا لیں، حافظ برہان صاحب کو بلا لیں۔میرے اور اس کے درمیان یہ ایک بات مستقل تھی کہ وہ ہمیشہ مجھ سے پنجابی میں مخاطب ہوتا اور میں اسے ہمیشہ اردو میں جواب دیتا۔مجھے نہیں معلوم کہ میرے اور اس کے درمیان تعلق کی ابتداء کب اور کہاں ہوئی، ہاں ایک بات ہے یوں لگتا تھا کہ جیسے میں اس کو صدیوں سے جانتا ہوں۔وہ اپنی محبتوں اور وفا میں یکتا تھا۔تعلق رکھتا تو اس تعلق کو نبھانے کا فن جانتا تھا۔اس کی مسکراہٹ اس کا بے ساختہ پن، اس کی سادگی ، کسی لطیفے پر یکبارگی اپنے اندر سے پھوٹنے والے قہقہے کو نچھاور کر دینا۔اس کی شخصیت کا