مرزا غلام قادر احمد — Page 295
295 قادر کی اولاد اللہ تعالیٰ قادر کے بچوں کو اپنی خاص حفاظت میں رکھے یہ معمولی بچے نہیں ہیں حضرت خلیفہ اسیح الربع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا ہے: ان بچوں میں جو خون اکٹھے ہو گئے ہیں وہ تو لگتا ہے مجمع۔۔البحرین ہے“۔ددھیال کی طرف سے حضرت مسیح موعود و مہدی دوراں علیہ السلام اور حضرت سیّدہ نصرت جہاں بیگم اور ننھیال کی طرف سے حضرت میر محمد الحق صاحب اور حضرت مصلح موعود کا خون ان کی رگوں میں شامل ہے۔بچوں کے پڑدادا حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد اور دادا صاحبزادہ مرزا مجید احمد ہیں۔جب کہ دادی صاحبزادی قدسیہ بیگم صاحبزادی نواب امتہ الحفیظ بیگم اور حضرت نواب محمد عبداللہ خان صاحب کی بیٹی ہیں۔بچوں کی نانی صاحبزادی امتہ الباسط حضرت سیّدہ ام طاہر کی بیٹی اور حضور انور کی بہن ہیں۔اس طرح حضور اور آپ کے والدین سے خونی رشتے نے بچوں کی رگوں میں اتنے پاکیزہ خون جمع کر دیے ہیں۔جس کی کوئی مثال خاندان میں کہیں نہیں دکھائی دیتی۔قادر اور نچھو کے آنگن کا پہلا پھول صالحہ سطوت ہیں جو 24 رمئی 1990 پیدا ہوئیں ڈیڑھ سال بعد 6 جنوری 1992ء کو کرشن احمد اور 18 نومبر 1996ء کو دو جڑواں بیٹے محمد صح اور نورالدین پیدا ہوئے۔مفل