مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 219 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 219

219 شیخوپورہ کے پاس واقع اپنے گاؤں سے پودے لئے اور آپ کی زمینوں پر جو احمد نگر میں واقع ہیں وہاں چھوڑ دیے۔اگلے دن جب میں دفتر آیا تو آپ نے مجھے انعام سے نوازا۔پھر کہنے لگے کہ احسان الہی کل کی چھٹی کی درخواست لکھ دو۔میں نے کہا کہ میاں صاحب میں تو آپ کے کام سے گیا تھا کوئی ذاتی کام تو نہیں گیا تھا۔کہنے لگے ٹھیک ہے۔وہ میرا ذاتی کام تھا جماعتی کام نہیں، اس لئے تم بے شک درخواست میں یہ لکھ دو کہ میرے ذاتی کام گئے تھے لیکن دفتر میں چونکہ تم حاضر نہ تھے۔اور جس کام تم گئے ہو وہ کوئی دفتری کام نہیں بلکہ میرا ذاتی کام تھا یہ واقعہ اس بات کی واضح دلیل ہے کہ آپ ذاتی کاموں اور جماعتی کاموں میں فرق کرنا بخوبی جانتے تھے۔جس کی چیز ہے اُس کا حق ہے: وو مکرم راجہ رشید احمد صاحب ابن مکرم راجہ نذیر احمد ظفر صاحب ساکن دار الصدر شمالی بیان کرتے ہیں :- ” میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے محترم مرزا غلام قادر صاحب کے ساتھ بطور ناظم صحت جسمانی خدمت کا موقع ملا۔آپ جب مہتم مقامی ربوہ تھے تو 1995 ء میں شدید سیلاب آیا۔ہم نے ربوہ کے ارد گرد کے دیہاتوں میں بسنے والے لوگوں کو بچانے کے لئے گاڑیوں کی چند ٹیوبوں کا انتظام کیا تھا۔اس سلسلہ میں ہم دو ٹیوبیں ربوہ کے سوئمنگ پول سے بھی لائے تھے۔ایک رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے سوئمنگ پول سے ایک کارکن آیا اور کہا کہ ہمیں ٹیوبوں کی ضرورت ہے براہ کرم ہماری ٹیوبیں واپس کردیں۔میاں صاحب اس وقت دفتر مقامی میں ہی بیٹھے تھے۔آپ نے