مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 174 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 174

174 ممکن نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنے قرب خاص میں جگہ دے اور اس کے نقش قدم پر چلنے والے ویسے ہی مثالی واقفین سلسلہ عالیہ احمدیہ کو ارزانی فرماتا رہے۔آمین محترم کرنل (ریٹائرڈ) ایاز محمود احمد خان صاحب سابق صدر عمومی لوکل انجمن احمد یہ ربوہ بیان فرماتے ہیں:۔وو ، محترم قادر صاحب کو یہاں لوکل انجمن احمد یہ میں واقفین کو بچوں کی تربیت پر مامور کیا گیا تھا اور آپ ہی کو منتخب کرنے کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ آپ میں وہ صلاحیتیں تھیں جو ایک عام شخص میں عموماً موجود نہیں ہوتیں۔آپ انتہائی ذہین انسان تھے۔تعلیمی یا عملی آپ ہر میدان میں آگے نکلے ہوئے تھے اور یہی بنیادی وجہ تھی کہ ہم چاہتے تھے کہ واقفین کو جو ہماری جماعت کا ایک اہم اور قیمتی اثاثہ ہیں وہ قادر صاحب کی صلاحیتوں سے پورا فائدہ اُٹھا ئیں اور میں نے محترم قادر صاحب سے بھی یہی گزارش کی تھی کہ قادر صاحب ہم چاہتے ہیں کہ ربوہ کا ہر واقف کو آپ ہی کی طرح چمکے۔اُسی طرح ریکارڈ قائم کرے جیسے آپ نے کئے ہیں۔اور دو سال کے عرصہ میں قادر صاحب نے یقیناً اسی سمت کوشش کی اور خدا کے فضل سے ہمیں بہت اچھا صلہ بھی ملا۔“ محترم راجه فاضل احمد صاحب جو آج کل ربوہ کے سیکریٹری وقف کو ہیں اور جنہیں قادر صاحب نے واقفین کو کے لئے قائم کردہ لینگوایج انسٹی ٹیوٹ کے نگرانِ اعلیٰ کے طور پر نامزد فرمایا تھا۔تحریر فرماتے ہیں :- محترم مرزا غلام قادر صاحب نے لوکل انجمن احمد یہ ربوہ میں 24 / مارچ 1997ء سے تا شہادت 14 / اپریل 1999ء بطور سیکریٹری وقف کو