مرزا غلام قادر احمد — Page 78
78 بشیر احمد کی طرف سے بڑے درد مندانہ انداز میں دُعا کی تحریک کی گئی۔آپ نے تحریر فرمایا: ”جیسا کہ دوستوں کو معلوم ہے حضرت خلیفۃ المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے گزشتہ جلسہ سالانہ کے موقع پر میرے لڑکے مرزا مجید احمد سلمہ اور عزیزہ قدسیہ بیگم بنت ہمشیرہ امة الحفیظ بیگم صاحبہ کے نکاح کا اعلان فرمایا تھا۔اب یکم اپریل 1951 ء کو بروز اتوار رخصانہ کی تقریب قرار پائی ہے۔میں جملہ احباب جماعت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس شادی کے بابرکت ہونے کے متعلق درد دل سے دعا فرمائیں۔میں سب بھائیوں اور بہنوں کے لئے ہمیشہ دعا کرتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ ہمیں بھی اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھتے ہوں گے۔عزیز مرزا مجید احمد ایم۔اے میرا سب سے چھوٹا لڑکا ہے اور عزیزہ قدسیہ بیگم سلمہ ہماری چھوٹی ہمشیرہ اور اخویم میاں عبداللہ خان صاحب کی لڑکی اور نواب محمد علی خان صاحب کی پوتی ہے۔اللہ تعالیٰ اس شادی خانہ آبادی کو فریقین کے لئے ہر جہت سے مبارک اور مثمر بثمرات حسنہ کرے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں کا وارث بنائے۔آمین یا الرحم الراحمین۔خاکسار مرزا بشیر احمد ربوہ