مرزا غلام قادر احمد — Page 66
66 -6 -7 -8 -9 صاحبزادہ بریگیڈیئر ڈاکٹر مرزا مبشر احمد صاحب (ولادت 1922ء) آپ کی شادی آصفہ مسعوده صاحبہ بنت حضرت نواب محمد علی خان صاحب سے ہوئی۔صاحبزادی امتہ المجید بیگم صاحبہ (ولادت 1926ء) آپ کی شادی محترم ( بریگیڈیئر ) محمد وقیع الزماں صاحب سے ہوئی۔صاحبزادہ مرزا مجید احمد صاحب (ولادت 1928ء)۔آپ کی شادی صاحبزادی قدسیہ بیگم بنتِ حضرت نواب محمد عبد اللہ خان صاحب سے ہوئی۔صاحبزادی امتہ اللطیف بیگم (ولادت 1935ء)۔آپ کی شادی سیّد محمد احمد صاحب (ونگ کمانڈر ) ابنِ حضرت میر محمد اسمعیل صاحب سے ہوئی۔ذریت مبشرہ کے متعلق الہی بشارتوں کے ضمن میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کا ایک کشف خاص طور پر حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد کے ذکر میں بے حد اہم ہے۔حضور نے کشف دیکھا: دو والدہ محمود قرآن شریف آگے رکھے ہوئے پڑھتی ہیں جب یہ آیت پڑھی۔وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَالرَّسُولَ فَأُولَئِكَ مَعَ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِيِّينَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِيْنَ حَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقاً جب اُولئِكَ پڑھا تو محمود سامنے آ کھڑا ہوا پھر دوبارہ أُولَئِكَ پڑھا تو بشیر آ کھڑا ہوا پھر شریف آ گیا پھر فرمایا کہ جو پہلے ہے وہ پہلے ہے۔“ ( تذکره صفحه 795)