مرزا غلام قادر احمد — Page 51
51 66 66 ”غلام قادر آئے گھر نور اور برکت سے بھر گیا۔رَدَّ اللهُ إِلَيَّ “ نیچے ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس پھر بھیج دیا۔” رَدَّ اللهُ الی “ کا ترجمہ ہے اللہ تعالیٰ نے اسے میرے پاس بھیج دیا۔اب غلطی سے اس سے پہلے اس الہام کو حضرت مرزا غلام قادر کے اوپر چسپاں کرنے کی کوشش کی گئی ہے حالانکہ حضرت مرزا غلام قادر تو اس الہام سے بہت پہلے وفات پاچکے تھے اور ان کے آنے سے مسیح موعود علیہ السلام کا گھر کیسے برکت سے بھر گیا۔گھر ٹور اور برکت سے بھر گیا‘ ظاہر ہے کہ یہ ایک پیشگوئی تھی، ایک ایسا غلام قادر آنے والا ہے میری اولاد میں جس کے آنے سے جس گھر میں آئے گا وہ گھر برکت اور ٹور سے بھر جائے گا۔اس سلسلے میں مرزا غلام قادر جو بہت پہلے فوت ہو چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی ماموریت کے بعد ہوئے۔لیکن مخالفتوں کے دور سے بہت پہلے کے فوت ہو چکے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی روح کو پیغام : جماعت کی طرف سے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی روح کو میں کامل یقین سے یہ پیغام دے سکتا ہوں۔اے ہمارے آقا! تیرے بعد تیری جماعت انھی رستوں پر چلی ھے اور انشاء الـلـه همیشه چلتی رهے گی جو رستے صاحبزادہ عبد اللطیف شهید نے ھمارے لئے بنائے تھے۔گو ان سے نسبت کوئی نهیں مگر غلامانه هم انهی راهوں پر چل رھے ھیں۔