مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 50 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 50

50 درست نہیں ہے۔لوگوں کو تصوّر نهیں که مجهے حضرت مسیح موعود علیه السلام کے خون سے کیسی محبت ھے۔ایسا عاشق هوں که شاید کوئی اور اس کی نظیر نه ملتی ھو۔اور اس کا ذہن پر اتنا دباؤ تھا کہ دیکھو پہلی بار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا خون شہادت کے طور پر گلیوں میں ظاہر ہوا ہے۔عزیزم غلام قادر سے مجھے جو محبت تھی، وہ بہت پہلے سے ہے اور اس کی وجہ اللہ کے سوا اور کوئی نہیں جانتا، تفصیلی وجہ کہ کیوں ایسا ہوا، مگر میرے دل میں ڈال دی گئی تھی ، چنانچہ عزیزہ نصرت یعنی جن کو ہم نچھو کہتے ہیں انہوں نے میری بیٹی کو فون پر بتایا کہ جب غلام قادر نے وقف کے لئے اپنے آپ کو پیش کیا ہے تو اس وقت میں نے ان کے نام ایک خط لکھا تھا اور اتنا غیر معمولی، اس قدر محبت کا اظہار تھا کہ وہ حیران رہ گئے اور اس خط کو غالباً نصرت کی تجویز پر ہی انہوں نے فریم کروا کر اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے۔تو میں آپ کو یہ سمجھا رہا ہوں کہ جو بھی میرا تعلق تھا وہ اللہ کی طرف سے دل میں ڈالا گیا تھا اور ایسا ہونا چاہیے تھا۔(مذکورہ خط کتاب میں صفحہ 136 پر ہے ) حضرت مسیح موعود کے الہام کا اطلاق لازماً شہید کے اوپر ہوتا ہے : کیونکہ اب میں آپ کے سامنے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک الہام پڑھ کے سناتا ہوں۔جس کا اطلاق لازماً مرزا غلام قادر شہید کے اُوپر ہوتا ہے، اس کے سوا ہو ہی نہیں سکتا۔1904ء میں 25 نومبر کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا