مرزا غلام قادر احمد — Page 448
448 15 /اپریل 1999 ء کو ملکی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں روز نامہ جنگ لاہور (18) 15 اپریل 1999ء ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد قتل : پولیس نے چاروں مار دیے چناب نگر کے زمیندار کو ڈاکوؤں نے پیر غمال بنا لیا تھا بھاگنے کی کوشش پر فائرنگ کر دی جس سے ایک مسافر بھی ہلاک ہو گیا پولیس کو تعاقب میں دیکھ کر ڈاکو ایک اسکول میں گھس گئے ایلیٹ فورس کمانڈوز اور بکتر بند گاڑیوں نے اسکول کو گھیرے میں لے کر ڈاکوؤں کو گرفتاری پیش کرنے کو کہا مگر اُنہوں نے فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے ہلاک بھوانہ (نامہ نگار) چار مسلح ڈاکوؤں نے چناب نگر کے ایک زمیندار سمیت دو افراد کو قتل اور دو کو زخمی کر دیا۔بعد ازاں مقامی پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکو مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق غلام قادر مرزا اپنی زرعی اراضی واقع احمد نگر کار نمبر 6021-LOX میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اس دوران چار مسلح ڈاکو ایک سفید رنگ کی کار میں نمبر 8795-LXE میں آئے اور اپنی کار اس کی کار کے آگے کھڑی کر کے روک لیا اور ڈرائیور سیٹ سے کھینچ کر چھلی سیٹ پر بٹھا کر یرغمال بنا لیا۔ایک ڈاکو اس کی کار چلانے لگا دیگر دو ڈاکو اپنی کار میں ان کے پیچھے پیچھے چلتے رہے۔جب ان کی کاریں محصول چنگی چنیوٹ کے قریب پہنچیں تو ٹریفک بلاک تھی۔جس کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے غلام قادر نے چیخ و پکار شروع کر دی اور کار سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کی تو