مرزا غلام قادر احمد

by Other Authors

Page 442 of 503

مرزا غلام قادر احمد — Page 442

442 روز نامہ الفضل کا اداریہ 19 اپریل 1999ء بمطابق 19 رشہادت 1378ھ زندہ باد - غلام قادر - پائندہ باد 14 اپریل 1999ء کا دن بھی ان تاریخ ساز دنوں میں شامل ہو گیا ہے جو تاریخ کے ماتھے کا جھومر بن جاتے ہیں۔جن کو خدا کے بعض پیاروں کی نسبت سے ایسی عظمتیں نصیب ہوتی ہیں جنہیں زمان و مکان کی گرد دھندلا نہیں سکتی۔یہ وہ خوش بخت دن تھا جس نے جماعتِ احمدیہ کے ایک جوان رعنا کو اس شان کے ساتھ خدا کی راہ میں قربان ہوتے ہوئے پایا کہ خدا کے مقدس خلیفہ نے اپنے عالمی خطبہ جمعہ میں تابناک الفاظ، درد بھری زبان اور رقت آمیز لہجے میں ایسا خراج تحسین پیش کیا جس سے بڑھ کر ممکن نہیں۔اس کی شان میں رقم ہونے والا ہر قصیدہ انہیں جملوں سے منور ہو گا۔اگر شہیدوں کی موت سے قوم کو زندگی ملتی ہے تو اس شہادت سے رم نے واقعی نئی زندگی پائی ہے۔کیونکہ اس نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ہزاروں معصوموں کو درندگی اور بہیمیت سے بچا لیا۔اس عظیم قربانی کے لئے خدا نے اس مقدس روح کو چنا جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جسمانی اولاد بھی اور روحانی اولا د بھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاندان میں کسی نوجوان کے اندر اتنے پاکیزہ خون اکٹھے نہیں ہوئے۔اور اس نے ان کا حق ادا کر دیا۔وہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کا پوتا اور نواب امتہ الحفیظ بیگم صاحبہ کا نواسا تھا وہی جو خلیفہ وقت کا بہت ہی پیارا اور آنکھ کا تارا تھا۔جو بہت محنتی ، خاموش طبع